بہاولپور‘ لاک ڈاؤن کی آڑ میں گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگیاں بند متاثرین کا احتجاج‘ معاملات جلد حل ہوجائیں گے‘ ترجمان کی وضاحت

  بہاولپور‘ لاک ڈاؤن کی آڑ میں گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگیاں بند متاثرین کا ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورکی اکلوتی شوگر ملزمیں سینکڑوں کاشتکاروں کی گناکی ادائیگیاں باقی ہیں اورشوگرملز انتظامیہ گنے کے متاثرہ کاشتکاروں کوگیٹ تک(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

بھی نہ آنے دیتی ہے شوگرملزملازمین کاشتکاروں کو دھکے دے کربھگادیتے ہیں متاثرہ کاشتکاروں نے میڈیاکوبتایاکہ شوگرملزکے چکر لگالگاکرتھک چکے ہیں گھروں میں فاقے ہیں اورآئندہ کپاس کی فصل بھی کاشت نہ کرسکتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر صدر بھی ان کی ادائیگیاں کرانے میں معاونت نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس حوالے سے ترجمان شوگرملز محمدرضوان نے اپنابیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کروناوائرس کی وجہ سے حکومت نے تمام ادارے بندکردیئے ہیں شوگرملزکاسٹاف بھی چھٹی پرہے لاک ڈاؤن ختم ہوجانے کے بعدجب سٹاف واپس آجائیگاتوکاشتکاروں کوادائیگیاں کردیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -