چارسدہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19ہو گئی

چارسدہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19ہو گئی

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ )چارسدہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19ہو گئی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق 135مشتبہ افراد میں 19پازٹیو جبکہ 75کے نیگٹیو رزلٹ آئے ہے۔ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 135 مشتبہ افراد کے نمونے ٹسٹ کیلئے بھیجے تھے جن میں سے 19کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے جبکہ 75 کی نیگیٹو اور 46کیسوں کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئے۔ ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق دو مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارع کر دئیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اورگھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کروناوائرس پر قابو پایا جا سکے۔

مزید :

صفحہ اول -