کرونا وبا کیخلاف پوری قوم کا اتحاد انتہائی ضروری‘ رہنما آل پاکستان مسلم لیگ پروفیسر شازیہ نورین خان

کرونا وبا کیخلاف پوری قوم کا اتحاد انتہائی ضروری‘ رہنما آل پاکستان مسلم ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنماء پروفیسر شازیہ نورین خان نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے خلاف پوری قوم کا اتحاد اور ہم آہنگی ہر شہری مردو خواتین، نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ سپریم کورٹ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

نے ملک و ملت کو کرونا وباء کی وجہ سے درپیش بحرانوں اور حکومتی بد نظمی، نا اہلی کی وجہ سے نا کافی انتظامات کا از خود نوٹس لیا ہے ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان قومی وحدت ویکجہتی اور اپوزیشن پارلیمنٹ کو ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہیں نہیں اسی وجہ سے ریلیف انتظامات سے حکومت اور جمہوریت بے دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی فعالیت سے اقتصادی بحران 1کروڑ20لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم، ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کے نا کافی انتظامات اور ریلیف وبحالی کے نظام کیلئے عدالتی روڈ میپ ہی رہنمائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے ساتھ کارکنان ورضاکاران منظم محنت کے ساتھ لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں، محنت کشوں، رکشہ ڈرائیوروں، بیوگان، معذور و،مستحق افراد تک امداد پہنچائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلک، فرقہ، رنگ ونسل، علاقہ اور مذہبی تفریق سے بالا تر ہوکر تمام انسانوں کی خدمت کی جارہی ہے۔ حکومت پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی یکسان حکمت عملی کا نظام بنائے۔

شازیہ نورین خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -