کرونا سے لاہور میں جاں بحق شخص کی میت گگو منڈی پہنچ گئی

کرونا سے لاہور میں جاں بحق شخص کی میت گگو منڈی پہنچ گئی

  

گگو منڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں 267۔ای بی کا رہائشی کرونا کا شکار لاہور ہسپتال میں انتقال کر گیا میت پولیس کی نگرانی میں آبائی گاؤں پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

نواحی گاؤں 267۔ای بی کا رہائشی محمد اشرف کرونا وائرس کا شکار ہو کر لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا کہ گزشتہ روز اس کا انتقال ہو گیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے اس کی لاش کو مکمل حفاظتی انتظامات کے بعد تدفین کے لیے اس کے آبائی گاؤں 267۔ای بی گگو منڈی پہنچادیاگیا ہے جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

میت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -