ریاض اور دیگر علاقوں میں  موسم میں خوشگوار تبدیلی, وجہ لاک ڈائون یا کرفیو نہیں بلکہ دراصل ۔ ۔ ۔

ریاض اور دیگر علاقوں میں  موسم میں خوشگوار تبدیلی, وجہ لاک ڈائون یا کرفیو ...
ریاض اور دیگر علاقوں میں  موسم میں خوشگوار تبدیلی, وجہ لاک ڈائون یا کرفیو نہیں بلکہ دراصل ۔ ۔ ۔

  

ریاض ( وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر علاقوں میں بادل خوب جم کر برسے جس سے صحرائے عرب میں جل تھل ایک ہوگیا جبکہ موسم میں بھی خوشگوار تبدیلی رونما ہوئی ہے.

سعودی عرب میں دارالحکومت ریاض سمیت منطقہ شرقیہ کے علاقوں الاحساء، دمام، الجبیل سمیت دیگر علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے صحرائے عرب خوب سیراب ہوا اور موسم میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوئی ہے، سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور بادل خوب جم کر برسیں گے جس سے نشیبی وادیوں میں سیلاب بھی آسکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ممکن ہے.

مزید :

عرب دنیا -