کرونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے ریاستی گورنر ہوشیار باش رہیں، امریکی صدر

کرونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے ریاستی گورنر ہوشیار باش رہیں، امریکی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستی گورنرز تیار رہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہا ہے اور حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے اپنے ریاستی گورنرز کو خبردار کیا کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور کورونا سے متعلق ٹیسٹنگ کٹس، مشینیں اور دیگر طبی آلات درست کر لیں۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ صرف ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ نواسی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہیں۔اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد انیس ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے۔فرانس میں کورونا سے 561 اموات کے بعد مجموعی تعداد 14 ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے جبکہ جرمنی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور اموات 3,022 ہو گئی ہے۔
امریکی صدر

مزید :

صفحہ اول -