آئی ایم ایف آج 25 ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا

آئی ایم ایف آج 25 ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا
آئی ایم ایف آج 25 ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) آج 25 ملکوں کو ہنگامی فنڈز دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کی ایگزیکٹیو بورڈ نے فنڈز دینے کی منظوری دے دی ہے اور یہ فنڈز اراکین ملکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے دیئے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی فہرست میں نیپال ، افغانستان، تاجکستان، یمن سمیت کئی افریقی ملک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے معیشت ممالک کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 19 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثرین میں شامل ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -