وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے پولینڈ کے سفیر پوئیتر اوپلانسکی کی ملاقات

وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے پولینڈ کے سفیر پوئیتر اوپلانسکی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے پولینڈ کے سفیر پوئیتر اوپلانسکی نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہاکہ پاکستان پولینڈ کو دوست اور اہم ممکنہ تجارتی شراکت دار سمجھتا ہے، پاکستان پولینڈ سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر دفاعی پیداوار نے کہاکہ پاکستان پولینڈ کی دفاعی صنعت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے، زبیدہ جلال نے کہاکہ پاکستان اور پولینڈ ایک دوسرے کے دفاعی تجربے اور دفاعی صنعت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پولش سفیر نے کہاکہ پولینڈ بھی پاکستان سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔
زبیدہ جلال