سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا ،سپریم کورٹ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا ...
سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا ،سپریم کورٹ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں ،عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ بتایاجائے کتنا راشن کس کو دیا،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جس میں حکومت سے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
عدالت نے کہاکہ کراچی میں11 یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ،سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں ،سیل ہونیوالی یونین کونسلز میں کھانا اورطبی امداد فراہم کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ۔
عدالت نے کہاکہ سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا ،عدالت نے مزید کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ڈاکٹرز کی ضروریات پوری کریں ۔