”اس وبا سے نمٹنے کا کوئی اور راستہ نہیں، سوائے اس کے کہ۔۔۔“ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نسخہ بتا دیا
کراچی(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے موجودہ صورتحال میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے منع کیا ہے،ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے پوائنٹ سکورنگ کا تاثر پیدا ہو۔
ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا بریفنگ میں وفاق کو جواب نہیں دیا بلکہ اپنا مقدمہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیس رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس بنائی،لاک ڈاوَن کے معاملے پر دیگرصوبوں نے ہمیں فالو کیا۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ اوردیگرچیزوں پرسمجھوتہ ہوسکتا ہےزندگیوں پر نہیں،لاک ڈاوَن کے علاوہ اس وبا سے نمٹنے کا کوئی اور راستہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ فیصلہ کریں لاک ڈاوَن کرنا ہے یا نہیں۔
سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال کو سنجیدہ لینا ہو گا، پوری دنیا نے کورونا آنے کے بعد اختلافات ختم کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بننے والی موجودہ صورتحال سے ہر شخص کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بلدیاتی نمائندوں کودوبارہ بحال کریں، بلدیاتی نمائندوں کواپنے اپنے علاقوں کو پتہ ہوتا ہے۔