ٹیلی سکول منصوبہ عمران خان کے فروغ تعلیم کے وژن کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان

ٹیلی سکول منصوبہ عمران خان کے فروغ تعلیم کے وژن کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان
ٹیلی سکول منصوبہ عمران خان کے فروغ تعلیم کے وژن کا مظہر ہے ،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آج صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی سکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے شروع یہ منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ٹیلی سکول کی نشریات سیٹلائٹ اور اینٹیا دونوں کے ذریعے دیکھی جا سکے گی۔ دور افتادہ علاقوں کے بچے اور طالب علم اس تدریس و تربیت کے عمل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نشریات کا دورانیہ صبح8سے شام6بجے تک ہوگا۔ اول سے بارہویں جماعت تک کے طلبا اس سے مستفید ہوں گے۔ٹیلی سکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جو کسی وجہ سے سکول نہیں جا پاتے۔گھر بیٹھے افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کایہ منصوبہ ملک بھرمیں خواندگی کے فروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ آج صبح آٹھ بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی سکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔وزارت تعلیم اور اطلاعات کے اشتراک سے شروع یہ منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے وژن کا مظہر ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا وبا کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے۔اس چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بچے اور دیگر طالب علم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -