شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2دہشت گردمارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دتہ خیل کے8 کلومیٹرشمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی معلومات ملنے پرسیکیورٹی فورسزنے فوری علاقے کوگھیرے میں لیا۔ فورسز کے گھیرے میں آتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی شروع کردی۔ اس کارروائی کے دوران 2 دہشت مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نائیک عادل شہزاد نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -