کورونا وائرس کے شبہ پر گھروں میں محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہو گئے ، پھر کیا ہوا؟

کورونا وائرس کے شبہ پر گھروں میں محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہو گئے ، پھر کیا ...
کورونا وائرس کے شبہ پر گھروں میں محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہو گئے ، پھر کیا ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹیاری (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے ضلع مٹیاری کے ایک علاقے میں کورونا وائرس کے شبہ پر محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کی مسجد اور گھر میں محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہو گئے جس کے کے بعد فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیو سعید آباد کو معطل کر دیا گیاہے ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مفرور افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہے، ان افراد کے فرار میں مبینہ مدد کرنے کے الزام میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 1452 کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 31 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔