فراڈ میں ملوث ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

فراڈ میں ملوث ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار
فراڈ میں ملوث ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فراڈ میں ملوث نیب کا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فراڈ میں ملوث ملزم محمد اسلام کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزم کو نیب راولپنڈی نے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزم نیب ملتان کو فراڈ کے کیس میں مطلوب تھا،ملزم ملتان میں پلازہ بنانے کے نام پر لوگوں سے پیسے لے کر فرار ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -