نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کااجلاس، رمضان میں کیا جا ئے گا ؟ گائیڈ لائنز تیار کر لی گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کااجلاس، رمضان میں کیا جا ئے گا ؟ گائیڈ لائنز ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران کورونا وبا کے پیش نظر صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرلی گئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 14 اپریل کے بعد مختلف شعبوں کے لیے سفارشات تیار کرلی گئیں، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کی گئیں، مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔ رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران طے پایا کہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گی، وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -