کراچی میں تاجروں کا کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تاجروں نے کل سے کراچی میں دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ، چیئرمین سندھ تاجراتحادکاکہنا ہے کہ چھوٹے تاجرفاقہ کشی پرمجبورہوچکے ہیں، ملازمین کو نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ تاجراتحاد نے کل سے تمام کاروبارکھولنے کا اعلان کردیا، چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کاکہنا ہے کہ مارکیٹیں بند ہوئے 28 دن ہوچکے ہیں چھوٹے تاجرفاقہ کشی پرمجبورہوچکے ہیں۔جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ ملازمین کونکالنے کے سواکوئی چارہ نہیں،دوسراآپشن ہے کہ اہلخانہ کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاو¿س پہنچ جائیں، ہمارے ساتھ زبردستی ہوئی تو ہم سب گرفتاریاں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کےساتھ دکانیں کھول دیں گے،اگر کرفیو لگانا ہے تو لگا دیا جائے۔
دوسری جانب مختلف مارکیٹوں کے رہنماو¿ں نے کاروبارصبح9سے شام5بجے تک کھولنے کااعلان کیا ، جن میں الیکٹرانکس مارکیٹ، رینبوسینٹر، جامع کلاتھ،بوتل گلی ، لیاقت آباد،ٹمبر آئرن سٹیل سمیت بولٹن مارکیٹ اور دیگر مارکیٹں شامل ہیں۔
صدرسمال ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ آج بھی کراچی کی چھوٹی آبادیوں میں غریب بھوکا ہے، بازار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کھولیں گے۔