کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا معاملہ، پی سی بی چیئرمین نے بڑا اعلان کر دیا

کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا معاملہ، پی سی بی ...
کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا معاملہ، پی سی بی چیئرمین نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صحت کے مسائل آئے تو پی سی بی نے ہمیشہ مدد کی، اس لئے آئندہ بھی کریں گے جبکہ ان حالات میں کسی عملے کو نکالا جائے اور نہ ہی ریٹائرڈ کرکٹرز کی پنشن روکی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کرکٹرز پاکستان کرکٹ میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں اور کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں غیر معمولی کٹوتی نہیں ہوگی اور کسی بھی عملے کو نہیں نکالا جائے گا بلکہ پی سی بی اپنے خرچے کم کرے گا تاکہ کسی بھی کھلاڑی پر بوجھ نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ معمول کے مطابق سلیکٹرزکی رائے سے تبدیل ہوں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں بھی تبدیلی نہیں آئے گی، ریٹائرڈ کرکٹرز کو پنشن مل رہی ہے جو ملتی رہے گی اور اگر کھلاڑیوں کو صحت کے مسائل آئے تو ماضی کی طرح آئندہ بھی پی سی بی مالی مدد کرے گا اور جب تک ممکن ہوا کھلاڑیوں کے مفادات کو تحفظ دیتے رہیں گے۔