وہ ملک جس کا صدر ایک ماہ سے ’غائب‘ ہے

وہ ملک جس کا صدر ایک ماہ سے ’غائب‘ ہے
وہ ملک جس کا صدر ایک ماہ سے ’غائب‘ ہے

  

مناگوا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شور ہے، ایسے میں وسطی امریکہ کے ملک نیکاراگوا کے صدر ہی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 74سالہ صدر ڈینیئل اورتیگا گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہیں اور عام حلقوں میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت واقع ہو گئی ہے جسے عوام سے مخفی رکھا جا رہا ہے۔ صدر اورتیگا بائیں بازو کے لیڈر ہیں جنہوں نے 1980ءکی دہائی میں ملک میں ہونے والی خانہ جنگی میں بائیں بازو کے جنگجوﺅں کی قیادت کی تھی اور ملک کے طول و عرض میں دورے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈینیئل اورتیگا اب دوسری صدر منتخب ہو کر ملک پر حکومت کر رہے تھے۔ نیکاراگوا کی حکومت سے رائٹرز نے اس معاملے پر ردعمل کے لیے رابطہ کیا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ حکام صدر اورتیگا کی صحت اور موجودگی کے متعلق کچھ بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ تاہم حکومتی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر اورتیگا زندہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر اورتیگا کو 2بار ہارٹ اٹیک بھی آ چکا ہے اور وہ ہائی کولیسٹرول کے مریض بھی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی طرح کے عارضوں میں مبتلا ہیں ۔ آخری بار 12مارچ کو انہیں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد وہ منظرسے غائب ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -