کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، بیوی سے دور جانے کے لیے 300 کلومیٹر کا سفر کرنے والوں کو پولیس نے پکڑلیا، ایسا واقعہ کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، بیوی سے دور جانے کے لیے 300 کلومیٹر کا سفر کرنے والوں ...
کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، بیوی سے دور جانے کے لیے 300 کلومیٹر کا سفر کرنے والوں کو پولیس نے پکڑلیا، ایسا واقعہ کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لاک ڈاﺅن کے دوران ایک شخص کو گاڑی میںسفر کرتے ہوئے پولیس نے روکا تو اس نے سفر کا ایسا جواز بتایا کہ سن کر پولیس آفیسرز کے لیے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ شخص اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں ڈیوون کے علاقے میں ایک شاہراہ پر جا رہا تھاکہ اسے پولیس نے روک لیا۔ آفیسرز کے استفسار کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ 300کلومیٹر کا سفر کرکے یہاں تک پہنچا ہے اور اتنا سفر اس نے اپنی بیوی سے دور جانے کے لیے کیا ہے۔ وہ لاک ڈاﺅن میں بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہ کر تنگ آ گیا تھا اور کچھ وقت ان سے الگ گزارنا چاہتا تھا۔

اس شخص کی اس حرکت پر پولیس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا ہے کہ ”بیوی اور بچوں سے الگ وقت گزارنے کے لیے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں 300کلومیٹر سفر کرنا ناگزیر سفر کے زمرے میں نہیں آتا۔ ایسی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس آفیسرز نے اس آدمی کے ساتھ کیا سلوک کیا، جو بیوی بچوں سے الگ وقت گزارنے کے لیے لانگ ڈرائیو پر نکلا ہوا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -