سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کے خاندان کا کیا بنا؟

سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، چیف جسٹس گلزار احمد ...
سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کے خاندان کا کیا بنا؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے عملے کے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد احسان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کے خاندان والوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے تاہم ان سب کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق نائب قاصد احسان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں موذی وباءکیخلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -