تاجروں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا فیصلہ کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

تاجروں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا فیصلہ کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا اعلان ...
تاجروں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا فیصلہ کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی جانب سے لاک ڈاون جاری رکھنے کے فیصلے کے باوجود ملک بھر میں تاجر تنظیموں نے کل کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ۔لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نے وزیر صنعت پنجاب اسلم اقبال سے ملاقات کی۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت محدود وقت کے لیے کاروبار کھولنے کی اجازت دے اور کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ایس او پیز تیارکرے، ہم عملدرآمد کرنے پر تیار ہیں۔تاجر رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومتی ملکیت دکانوں کا کرایہ معاف کرکے مثال قائم کی جائے،محکمہ اوقاف، ریلوے اور لوکل گورنمنٹ کی دکانوں کے کرائے معاف کیے جائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ 28 دن سے کراچی بند ہے اور لوگ سسک رہے ہیں، کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحال ہوچکا ہے، چھوٹے تاجر اوران کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔جمیل پراچہ نے کہا کہ لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی ہیں، کل سے تمام حفاظتی انتظامات کےساتھ دکانیں کھول دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ ہم اہل خانہ کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ جائیں اور دکانوں کی چابیاں وزیراعلیٰ ہاوس میں جمع کرادیں، وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ نےکوئی رابطہ نہیں کیا لہٰذا تمام تر صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ اورگورنرہاوس ہیں۔تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ اب مزید لاک ڈاون برداشت نہیں کرسکتے، کل سے ہم اپنا کاروبار کھول لیں گے اور ہم حفاظتی اقدامات کے ساتھ کاروبار کھول لیں گے۔
خیبرپختونخوا میں بھی تاجر برداری نے 15 اپریل سے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یونائیٹیڈ بزنس گروپ کے سربراہ الیاس بلور نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے باعث چھوٹے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، رمضان المبارک سے قبل لوگ خریداری کرتے ہیں،تجارتی مراکز بند ہونے سے مزدور طبقہ بھی بری طرح متاثر ہے۔
بلوچستان کی تاجر برادری نے بھی کا کل سےکاروباری سرگرمیاں شروع کرنےکااعلان کردیا ہے۔ترجمان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی تاجربرادری مزید لاک ڈاون کی متحمل نہیں ہوسکتی،تاجرکورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے مارکیٹیں اوربازارکھولیں گے۔بلوچستان کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبارکھولنےکےحوالے سے ہم نے حکومتی نمائندوں کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

مزید :

قومی -