الیکشن کمیشن سندھ نے نئی حلقہ بندیوں کے احکامات جاری کر دیے

الیکشن کمیشن سندھ نے نئی حلقہ بندیوں کے احکامات جاری کر دیے
الیکشن کمیشن سندھ نے نئی حلقہ بندیوں کے احکامات جاری کر دیے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں،صوبائی الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئےحکم دیاہےکہ صوبے میں چوتھے بلدیاتی الیکشن کےحوالے سےیونین کونسلز، یونین کمیٹیوں اور وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کی جائیں،اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا اقدام ہے، الیکشن کمیشن نے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز سے حلقہ بندیوں سے متعلق ضروری معلومات بھی طلب کر لی ہیں، مراسلے میں تمام ضلعی افسران کو معلومات 17 اپریل تک ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قانون کے مطابق بلدیاتی حکومت کی میعاد ختم ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانا لازمی ہوگا، مراسلے کے مطابق لوکل کونسلز کی نئی حلقہ بندیاں مردم شماری 2017 کے مطابق آبادی کے لحاظ سے کی جائیں گی۔سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنر نے ضلعی الیکشن افسران کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت اگست 2020 میں ختم ہوگی، ذرایع کے مطابق آئندہ بلدیاتی الیکشن کے لیے ترمیمی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ طلب کر لیا گیا ہے، صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کونسلز اور نشستوں کی تعداد بھی مانگ لی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -