بھارتی کور کمانڈر کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹر ویوپر ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

بھارتی کور کمانڈر کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹر ویوپر ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ...
بھارتی کور کمانڈر کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹر ویوپر ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کا ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے،بھارتی 15 کور کے کمانڈر کا بی بی سی کو انٹر ویو حقائق کے منافی ہے،بھارتی الزام تراشی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت5 اگست کے غیر آئینی فیصلے کے بعد کی صور تحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایاتھا۔بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر مارٹر گولے برسائے جس کی زد میں آکر سیریان گاوں کا 35 سالہ شہری زخمی ہو گیا جبکہ شکر گڑھ سیکٹر میں نانگل گاوں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا۔ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے 48 گھنٹے کے دوران کئی مقامات پر بھاری توپ خانہ اور مارٹر گولے کا استعمال کیا گیا۔

مزید :

قومی -