قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس طلب کر لیا گیا 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس طلب کر لیا گیا 
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس طلب کر لیا گیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آنلائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس (کل)بدھ کو طلب کرلیا گیا، کمیٹی اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو گا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کروانے کا آغاز کر دیا گیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایات پر ویڈیو کانفرنسنگ انتطامات کے تحت قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہو گا، قائمہ کمیٹی کا اجلاس 15 اپریل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہو گا، کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید نوید قمر کریں گے، قومی اسمبلی کے شعبہ آئی ٹی نے انتظامات مکمل کر لیئے ہیں، ممبران کمیٹی اور وزارت تجارت کے افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -