لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بھی سنیما انڈسٹری بحران کا شکار

لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بھی سنیما انڈسٹری بحران کا شکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بھی سنیما انڈسٹری بحران کا شکار ہے کیونکہ کوئی بھی پروڈیوسر موجودہ حالات میں اپنی فلم ریلیز کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ سنیما اونرز پرانی فلم ریلیز نہیں کرنا چاہتے ان کا کہنا ہے کہ اس وقت شائقین نئی فلم دیکھنے کو تیار نہیں تو وہ پرانی فلم کیوں دیکھیں گے اور اگر ہم پرانی فلم دوبارہ نمائش کیلئے پیش بھی کریں تو اخراجات کو کیسے پورا کریں گے۔پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اکتوبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے اور ایک بار پھر نئی فلموں کو ریلیز کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔دوسری جانب تمام تھیٹردوبارہ کھل جانے کے بعد ان میں بڑی کاسٹ کے ساتھ نئے ڈراموں کا آغاز ہوا تھا۔یاد رہے کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سے تھیٹر انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں ہوسکیں پیش کئے جانے والے تمام ڈراموں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو تھیٹر انڈسٹری بھی قصّہ ماضی بن جائے گا۔

مزید :

کلچر -