فلموں میں معیاری کام سے نام کمانا چاہتی ہوں، زارا

فلموں میں معیاری کام سے نام کمانا چاہتی ہوں، زارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلموں میں گلیمرگرل نہیں بلکہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم بے شک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی۔ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔زارا شیخ نے کہا کہ اگر ہمارے سنیئرز نئے ٹیلنٹ کو آگے لاتے تو آج ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں نمائش کی جارہی ہوتیں۔
 یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لے جاسکتے ہیں۔ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔ اس سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے اور جلد ہی یہاں پر معیاری فلمیں بننے کا عمل تیزہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -