سینماء مالکان کو فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، شہزاد چندا

  سینماء مالکان کو فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، شہزاد چندا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) ملک کے نامور ڈریس ڈیزائنر شہزاد چندا نے کہا ہے کہ بھارتی فلمیں بند ہونے کے بعد اب ہمارے جدید سینما مالکان کو خود بھی فلمیں بنانی چاہئیں جس سے فلم انڈسٹری اور سینماؤں کی رونقیں بحال ہوں گی۔شہزاد چندا نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری زوال کا شکار نہیں صرف مسائل ہیں جو تمام لوگ متحد ہو جائیں تو حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اور سینماؤں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سینما مالکان بھی فلم انڈسٹری کی جانب آئیں اور جدید فلمیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔شہزاد چندانے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مشکلات  سے نکل رہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی سٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی۔

مزید :

کلچر -