والد کے مشن کو کامیابی سے آگے لیکر چل رہا ہوں، راشد فرزند
لاہور(فلم رپورٹر) فرزند فیڈریشن کے چیئرمین و لکی ایرانی سرکس کے مالک میاں فرزند علی کے صاحبزادے میاں راشد علی فرزند نے کہا کہ والد کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہوں اور خوشی اس بات کی ہے کہ مجھے اس میں کامیابی مل رہی ہے والد میاں فرزند علی دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے اسی وجہ سے آج بھی ان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے میاں راشد علی فرزند نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک شدید مشکلات کاشکار ہے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس وباء سے بچا جاسکے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں فلم انڈسٹری کی ترقی مل جل کر ہی ممکن ہے اس کے لئے ہر وقت میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہوں۔