شائقین جلد بہترین کردار میں دیکھیں گے، محرمہ علی
لاہور(فلم رپورٹر)میرے پرستار بہت جلد مجھے ایک نئے روپ میں دیکھیں گے میں نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کا کو ترجیح دی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ ہماری شوبز انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے مگرشوبز انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے ہم سب شوبز سے وابستہ لوگوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گاان خیالات کا اظہار اداکارہ و گلوکارہ محرمہ علی نے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کیلئے سنیئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ا کہا کہ اگر ہم سب ایک ہو کر چلے تو پوریا دنیا میں پاکستان شوبز انڈسٹری نمبر ون پوزیشن پہ ہوگی۔