نمرہ علی پہلے ویڈیو سونگ”منان“ کی کامیابی پر خوشی سے نہال

 نمرہ علی پہلے ویڈیو سونگ”منان“ کی کامیابی پر خوشی سے نہال

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ٹک ٹاکر،یوٹیوبروسوشل ایکٹیوسٹ نمرہ علی اپنے پہلے ویڈیو سونگ”منان“ کی کامیابی پر خوشی سے نہال،تفصیلات کے مطابق نمرہ علی نے توکل برادرز کے نئے میوزک ویڈیو”منان“ میں ماڈلنگ کی تھی جسے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیاتھا یہ گانا سوشل میڈیاپر پہلے روز ہی بہت زیادہ وائرل ہوگیاتھا اس گانے میں نمرہ علی کی ماڈلنگ کو بے حد سراہا جارہاتھا جس پر نمرہ علی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی۔ایک ملاقات کے دوران نمرہ علی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ”منان“ ان کا پہلا ویڈیوتھا \

جس میں انہوں نے ماڈلنگ کی ہے انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ گانا سوشل میڈیاپر اتنا زیادہ پسندکیاجائیگا۔ایک سوال کے جواب میں نمرہ علی کا کہناتھا کہ انہیں اس سے قبل بھی بہت سارے گانوں کی آفرز آْئی تھیں مگر انہوں نے قبول نہیں کیں مگر اب اس گانے کی کامیابی دیکھتے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے معیاری گانوں میں کام کرینگی تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ان کا کام دیکھیں اور سراہیں۔نمرہ علی نے اپنے ایک پیغام میں اپنے فالورز کو کہا کہ وہ ”منان“ کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر دیکھیں،فالو کریں اور انہیں پرموٹ کریں تاکہ یہ گانا زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

مزید :

کلچر -