ریڈیو کلینک میں وائرالوجسٹ ڈاکٹر طاہر یعقوب شریک

ریڈیو کلینک میں وائرالوجسٹ ڈاکٹر طاہر یعقوب شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو کلینک میں و ا ئرالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب، پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر شہنور اظہر اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کی شرکت،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کے آغاز میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پروگرام کے درمیان ڈاکٹر غلام فرید کے عالمی یوم صحت پر کرونا کے حوالے سے خصوصی پیغام شامل کئے گئے جبکہ ڈاکٹر شہنور اظہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صحت کا عالمی دن دراصل عالمی ادارہ صحت کے قیام کا بھی دن ہے اور کرونا پر قابو اسی صورت میں ممکن ہے جب تک ہم ویکسین کی فراہمی کو تمام طبقات تک ممکن بنا سکیں۔وگرام کے دوران پروفیسر اشرف نظامی نے وباء کے دوران اب تک ریڈیو پاکستان کی عوامی آگاہی کے حوالے سے کی گئیں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی آواز پاکستانیوں کی آواز ہے جس نے ہر دکھ کی گھڑی میں اپنے سامعین کو آگاہی فراہم کی اور گزشتہ روز ایکسپو سنٹر میں انھوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کئے گئے مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے سامان کو صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے کردیا ہے۔

 جو جلد ہی مریضوں تک پہنچا دیا جائے گا ان کا کہنا تھاکہ ہم کرونا وباء کے دوران پاکستانیوں کی خدمت کا جزبہ لے کر میدان میں آئے ہیں۔پروگرام کی خاص بات اس میں شامل وائرلوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب کی گفتگو تھی جنہوں نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی کرونا ویکسین کے بارے میں آگاہ کیا ان کا کہنا تھاکہ انکی ٹیم ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے اور اس یکسین کا پہلا ٹرائل بندروں پر کیا جائے گا جس کے بعد انسانی ٹرائل کے لئے اسے حکومت پنجاب کو فراہم کردیا جائے گا جو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاور دیگر اداروں کے اشتراک سے اس پر مزید کا م کریں گے اس ویکسین کی قیمت موجودہ ویکسین کی قیمت کا ایک چوتھائی سے بھی کم ہوگی اور یہ مکمل طور پر پاکستان میں بنائی جانے والی پہلی ویکسین ہوگی۔

مزید :

کلچر -