گورنر پنجاب نے ایل ڈی اے ترامیمی، کمرشل کورٹس کے قیام کا آرڈ نینس جاری کردیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایل ڈی اے ترامیمی آرڈیننس جاری کر دیا آرڈیننس کے تحت شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کو ایل ڈی اے کی حدود سے نکال دیا گیا تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے لاہور ڈویژن کے وزراء اور اراکین اسمبلی کا مطالبہ مان لیا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اختیارات اور حد بندی میں تبدیلی کردی گئی گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایل ڈی اے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کو ایل ڈی اے کی حدود سے نکال دیا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ1975 میں ترامیم کی گئی گورنر پنجاب چوہدری سرور کاکہنا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے حکومتی اولین ترجیح ہے ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں دوسری جانب گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا بزنس کیمونٹی کو انصاف کی فراہمی کیلئے تاریخی اقدام،لاہور سمیت پنجاب کے 5اضلاع میں کمرشل کورٹس کے قیام کا آرڈننس جاری کردیا کمرشل کورٹس میں مد عا علیہ(ملزم) کے پیش نہ ہونے پر 2تارتخوں کے بعد کیس کافیصلہ کر دیاجائیگا تفصیلات کے مطابق آرڈ یننس جاری کر نے کے لئے گور نر ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی س موقعہ پرصوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال، پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور،لاہور ہائیکورٹ اورلاہور چیمبر آف کامر س سمیت متعلق محکموں کے افسران بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری کر دہ آرڈیننس کے مطابق دیگر عدالتوں میں زیر سماعت کمرشل کیسز نئی کمرشل کورٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے۔دیگر عدالتوں سے آنیوالے مقدمات کا کمرشل عدالتیں 180دن میں فیصلہ کر یں گی تمام کمرشل عدالتوں کے کیسز سننے کے حوالے سے حلقے کی بھی حدود مقر ر کی جائے گی۔اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کمرشل کورٹس کے قیام سے سر مایہ کاروں کا حکومت اور لیگل سسٹم پر اعتمادبڑ ھے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کو بر وقت انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے اب بزنس کیمونٹی کو اپنے فیصلوں کے لیے عدالتوں میں سالوں انتظار نہیں کر نا پڑ ے گا۔
گورنر پنجاب