املاک جلانا درست نہیں، بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہیے،طاہر اشرفی 

  املاک جلانا درست نہیں، بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہیے،طاہر اشرفی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں مظاہروں پر کہا ہے کہ لوگوں کو مارنا، املاک جلانا بالکل درست نہیں راستے کھلنے چاہئیں اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہئے حافظ طاہر اشرفی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ مذاکرات اور پر امن احتجاج سے ہی مسائل حل ہوئے ہیں کسی قسم کا تشدد کوئی بھی کرے قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی طرح جائز نہیں راستے بند کرنے کے بجائے پر امن احتجاج کیا جاتا ہے راستے کھولنے چاہئیں بات چیت کرنی چاہیے تشدد بند اور احتجاج پرامن ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ تشدد مار دھاڑ کا راستہ ترک کر کے حکمت عملی بنانی ہوگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر وزیر اعظم نے دنیا بھر میں آواز بلند کی۔
طاہر اشرفی 

مزید :

صفحہ آخر -