ماہ رمضان محتاط انداز میں زندگی گزارنے کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے: عارف علوی 

ماہ رمضان محتاط انداز میں زندگی گزارنے کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے: عارف ...

  

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم اور ملت اسلامیہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے کورونا کی لہر سے دنیا پریشان ہے ہمیں اپنی، اپنے پیاروں کی زندگی کے تحفظ کیلئے پرہیز گاری کی صفت اپنانا ہوگی غیرضروری طور پر سماجی میل ملاپ سے پرہیز کرنا ہوگا اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں یہ اللہ تعالی کا خاص فضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا رمضان المبارک کا مہینہ محتاط انداز میں زندگی گزارنے کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر سے ساری دنیا پریشان ہے اور تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر اس وباء کی روک تھام کیلئے کوششیں کر رہے ہیں کوروناکی یہ لہر پہلے سے زیادہ شدید اور خطرناک ہے غیرضروری طور پر سماجی میل ملاپ سے پرہیز کرنا ہوگا طہارت اور حفظانِ صحت کے اصولوں کواپنانا ہوگا طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق ماسک پہننااور ویکسین لگوانے کا اہتمام بھی ضروری ہے   انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں علماء و مشائخ کی مشاورت سے طے کردہ نماز تراویح اور اعتکاف سے متعلق ایس اوپیز پر بھی بھرپورعمل کریں  علماء کی ہدایت کے مطابق نماز کے دوران 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں، وضو گھر پر کریں اور جائے نماز ساتھ لے جائیں  بزرگ افراد گھر پر ہی نماز ادا کریں۔ علماء کی مشاورت سے طے کردہ ان حفاظتی تدابیر پر عمل ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے۔  

عارف علوی 

  اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے    رمضان  المبارک کے آغاز کے   موقع  پر  قوم  کے  نام  پیغام  میں  کہا ہے کہ میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی  کافضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے  فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کے لیے جائز ہوتی ہیں۔  ان مبارک گھڑیوں میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالی اپنا خصوصی فضل و کرم فرماتے ہوئے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔ اللہ تعالی پاکستانی قوم کی مدد فرمائے اور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں صبر وتحمل کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔  

وزیر اعظم 

مزید :

صفحہ آخر -