بولان اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروئیاں، 5دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد 

بولان اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروئیاں، 5دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ ...

  

 کوئٹہ(آئی این پی) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے آب گم میں بڑی کارروائی کی گئی، کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گرد کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔    فائرنگ کے تبادلے میں کاروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پکڑے جانیوالے اسلحہ میں ایس ایم جی، پسٹلز، 5 کلو دھماکہ مواد اور دیگر سامان شامل ہے۔  مارے والوں میں کالعدم تنظیم کے کارندے اکرم زہری، احمداللہ، سکندراورشادی خان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی(آن لائن) سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیرعرف اسد مارا گیا۔ مارے جانے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا 2006 سے متحرک رکن تھا اور ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیر عرف اسد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔

وزیرستان آپریشن 

مزید :

صفحہ آخر -