سٹاک ایکسچینج میں قدرے بہتری، 100انڈیکس میں 70پوائنٹس کا اضافہ 

سٹاک ایکسچینج میں قدرے بہتری، 100انڈیکس میں 70پوائنٹس کا اضافہ 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 70.52پوائنٹس کے اضافے سے 45048.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.97فیصد کم رہا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 201میں کمی اور23میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید152.85روپے اور قیمت فروخت152.95روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.80روپے سے بڑھ کر 152.85روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے گھٹ کر 153روپے ہو گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 2ہزار روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید :

صفحہ آخر -