بلغاریہ سفارتخانہ کرپشن ریفرنس، سابق سفیر پر فردِ جرم عائد کرنیکا فیصلہ

بلغاریہ سفارتخانہ کرپشن ریفرنس، سابق سفیر پر فردِ جرم عائد کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں کرپشن کے ریفرنس میں سابق پاکستانی سفیر اے ایس بابر ہاشمی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا،  فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 28 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی جبکہ احتساب عدالت نے دورانِ سماعت اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کو بھی فردِ جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ریفرنس میں نامزد ملزمان احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغرعلی کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔نیب راولپنڈی نے ملزمان اے ایس بابر ہاشمی اور طفیل قاضی کے خلاف کرپشن کاریفرنس دائر کیا تھا۔نیب کے ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نے 2016ء سے 2018ء تک بلغاریہ ایمبیسی کے فنڈز میں کرپشن کی، ملزمان سفارت خانے کے فنڈ ذاتی استعمال میں لاتے رہے، سفارت خانے کے فنڈ نکلوا کر چیف اکاؤنٹنٹ کے پاس کوئی رسید بھی جمع نہیں کرائی گئی۔

سابق سفیر 

مزید :

صفحہ آخر -