وحدت کالونی رمضان بازار میں سستا آٹا اور چینی خریدنے کیلئے عوام امڈ آئے

وحدت کالونی رمضان بازار میں سستا آٹا اور چینی خریدنے کیلئے عوام امڈ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب حکومت کے سستا رمضان مبارک بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا، کھجور، چینی،آٹا،فروٹ کی خریداری میں اضافہ،چینی کی بلیک میلنگ روکنے کیلئے رمضان سستا بازار میں کمشنر کی ہدایت پر دو کلو چینی لینے والے کے انگوٹھے پر پکا نشان لگانا شروع کر دیا،65روپے کلو چینی،375روپے میں 10کلو آٹے کا تھیلا حاصل کرنے کیلئے عوام کی لمبی لائنیں،سستا رمضان بازار دوسرے دن عوام کا اظہار اطمینان،گھی کی عدم دستیابی سے پریشانی کم نہ ہو سکی،شادمان اور وحدت روڑ کالونی میں سب سے زیادہ رش آٹا اور چینی کے سٹال پر دیکھا گیا ہے۔
رمضان بازار

مزید :

صفحہ آخر -