11پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کو باہر نہ نکال سکیں، فیصل جاوید 

  11پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کو باہر نہ نکال سکیں، فیصل جاوید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا، 11پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کو باہر نہ نکال سکیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے، پی ڈی ایم میں لڑائی ہوگئی یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم تو بنتے ساتھ ہی ٹوٹ گئی تھی۔
 فیصل جاوید 

مزید :

صفحہ آخر -