پاک بحریہ کے9 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 20 کو تمغہ امتیاز ملٹری تفویض

پاک بحریہ کے9 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 20 کو تمغہ امتیاز ملٹری تفویض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز،سیلرزاور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز،سیلرزاور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نو افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور بیس کو تمغہ امتیاز ملٹری تفویض کیا گیا جبکہ گیارہ افسران اور سیلرز کو ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں تین افسران کو امتیازی اسناد جبکہ ایک سو سولہ چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری کلاس ون، ٹو اور تھری تفویض کیے گئے،تقریب میں ننانوے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز،،سیلرز اور سویلینز کو پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔
اعزازات

مزید :

صفحہ آخر -