سپریم کورٹ کا رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آ باد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری میں عدالتیں گرانے سے متعلق رجسٹرار رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار اسلام ہائی کورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وکلا کے چیمبرز گرانے سے متعلق نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایف ایٹ کچہری میں عدالتیں گرانے سے متعلق رجسٹرار رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف ایٹ کچہری میں عدالتوں کی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرادی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رجسٹرار نے ہمارے احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا بلکہ اپنے جونیئر افسران پر کام چھوڑ دیا، عدالت نے کیس کی سماعت سات روز کیلئے ملتوی کردی۔
توہین عدالت