سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کے  چار شریک ملزمان کی ضمانت بھی منظور کرلی

 سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کے  چار شریک ملزمان کی ضمانت بھی منظور کرلی

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار حلیم عادل شیخ کے چار شریک ملزمان کی ضمانت بھی منظور کرلی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس 88  کے ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت نے تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے چار شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے میں منظور کی گئی ہے،  ملزمان میں محمود،غلام مصطفی،عبد الحسیب اور رمضان شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کا الزام تھا۔

 حلیم عادل شیخ 

مزید :

صفحہ آخر -