ملتان میں درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر آفس اعتراض کو ختم کردیا

ملتان میں درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر آفس اعتراض کو ختم کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر آفس اعتراض کو ختم کر دیا اور اسے سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست کہ پرنسپل سیٹ لاہور میں سماعت نہیں ہوسکتی. درخواست  ملتان بنچ میں دائر کی جائے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نکتہ اٹھایا کہ ملتان میں درخت کاٹنے کے اقدام کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے نوٹس جاری کیے ہیں. عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست پر اعتراض ختم کر دیا. درخواست میں تونسہ بیراج کے اردگرد اور شجاع آباد میں درخت کاٹنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

اعتراض ختم 

مزید :

صفحہ آخر -