ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال، مقدمات بغیر کارروائی ملتوی
لاہور(نامہ نگار)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جزوی ہڑتال رہی ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کو بغیر کاروائی ملتوی کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجاب بار نے قصور میں مقامی وکیل کے قتل ہونے کے خلاف ہڑتال کی کال دی وکلاء کی ہڑتال سے کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کیا گیا ججز صاحبان اہم مقدمات کی سماعت چیمبرز میں کررہے ہیں وکلاء نے بیرسٹر فاروق احمد ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا دوسری جانب لاہور میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ ملزمان کو جیلوں میں قید رکھا جائے گاپولیس اہلکاروں کی شہر میں ڈیوٹیوں کے باعث ملزمان کو پیش نہیں کیا جا رہا۔جیل حکام نے سیشن جج لاہور اور نیب کے ایڈمن جج کو آگاہ کردیا گیا اور بتایا کہ ملزمان کو امن و امان کی صورتحال کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔
جزوی ہڑتال