چیف انجینئر لیسکو عامر یٰسین کا لاہور سے گیپکو تبادلے کا آرڈر معطل 

 چیف انجینئر لیسکو عامر یٰسین کا لاہور سے گیپکو تبادلے کا آرڈر معطل 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیف انجینئر لیسکو عامر یاسین کا لاہور سے گیپکو تبادلے کا آرڈر معطل کردیا عدالت نے ایم ڈی پیپکو مصدق احمد خان کو 20 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا فاضل عدالت نے عامر یاسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار لیسکو کا ریگولر ملازم ہے قانون کے مطابق اس کا لیسکو سے گیپکو تبادلہ نہیں ہو سکتا رولز کو نظر انداز کر کے درخواست گزار کا تین دسمبر 2020 کو لیسکو سے گیپکو تبادلہ کر دیا گیا، تبادلے کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا  درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ عدالت نے ٹرانسفر کا آرڈر معطل کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو کو زیر التواء عرضداشت پر فیصلے کا حکم دیا، ایم ڈی پیپکو نے 12 مارچ 2021 کو ٹرانسفر کے اختیارات سے متعلقہ بورڈز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  مصدق احمد خان ایم ڈی پیپکو تعینات ہوئے تو انہوں نے تبادلے کے متعلق زیر التواء عرضداشت خارج کر دی  درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کا لیسکو سے گیپکو تبادلے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک لیسکو سے گیپکو تبادلے کے حکم پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا جائے

آرڈر معطل 

مزید :

صفحہ آخر -