سی سی پی او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر رپورٹ طلب

 سی سی پی او لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سرفراز احمد ڈوگر نے جسٹس آف پیس کے اندراج مقدمات کے احکامات نظر انداز کرنے پر سی سی پی او لاہور کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر رپورٹ طلب کرلی  لاہور ہائیکورٹ میں ایس ایچ او مانگا منڈی سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی، فاضل جج نے شہری آصف علی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایس پی لیگل شیخ محمد آصف اور ایس ایچ او مانگا یاسر عباس پیش ہوئے  ایس ہی لیگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہر میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش کی باعث سی سی پی او پیش نہیں ہوسکے عدالتی حکم پر آج ہی عمل درآمد کردیا جائیگا درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مانگا منڈی کے علاقے میں ملک اینڈ برادر کے نام سے سبزی منڈی میں آڑھتی ہوں 13جنوری 2021 کو ایس ایچ او مانگا منڈی جاوید اقبال چیمہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ریڈ کیا ایس ایچ او اور اہلکاروں نے مار پیٹ کی، چار لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے علاوہ دیگر چیزیں ساتھ لے گئے ایس ایچ او مانگا منڈی اور دیگر اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانے درخواست دی درخواست دینے کے باوجود ایس ایچ او اور متعلقہ اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر جسٹس آف پیس سے رجوع کیا جسٹس آف پیس نے 28 جنوری 2021 کو اندراج مقدمہ کا حکم دیا۔جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجود ابھی تک پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت جسٹس آف ہیس کے اندراج مقدمہ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے۔

رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -