جوملک میں ہورہا ہے ویساعالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا: سندھ ہائیکورٹ 

جوملک میں ہورہا ہے ویساعالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا: سندھ ہائیکورٹ 

  

کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس کے کے آغا نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے ویسا لاطینی امریکا اور عالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے 2015سے لاپتا شہری کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکریٹری ہیومن رائٹس کمیشن کو طلب کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملک میں شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ہے، شہریوں کی گمشدگی کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ یہ معاملہ قانونی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا ہے، شہریوں کی گمشدگی 1973 کے آئین اوراسلامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، ہیومن رائٹس کمیشن نے لاپتا افرادکی بازیابی کیلئے کیا اقدامات کیے؟عدالت نے سوال کیا کہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی وزارت نے کونسے کام کیے؟ بعد ازاں عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کو پیش ہوکر وضاحت کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -