سندھ ہائی کورٹ کی نیب کو شرجیل میمن کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کے لیے 25مئی تک مہلت د ی

سندھ ہائی کورٹ کی نیب کو شرجیل میمن کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کے لیے 25مئی تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت  پر نیب کو انکوئری مکمل کرنے کے لئے 25 مئی تک مہلت دے دی۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب انکوائری میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا شرجیل انعام میمن کے خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے،  عدالت نے نیب کو شرجیل انعام میمن کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کیلئے 25 مئی تک مہلت دے دی، جبکہ عدالت  نے آئندہ سماعت تک نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک شرجیل انعام میمن کی درخواست  ضمانت  میں توسیع کردی، نیب کے مطابق شرجیل انعام میمن نے اپنے دور میں محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں کی۔
 شرجیل میمن

مزید :

صفحہ آخر -