حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے رتی بھر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کررہی: سراج الحق 

حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے رتی بھر سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کررہی: سراج ...

  

  

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے رتی بھر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ حالات کو سدھارنے کی بجائے بگاڑنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔وزیراعظم اور ان کی ٹیم میں یا تومعاملات کی نزاکت کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت نہیں یا انہیں جان بوجھ کر مزید خراب کیا جارہاہے۔ دونوں صورتیں ملک کے لیے خطرناک ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز، لنگر خانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ لوگوں کو آٹا، چینی، دالیں سبسڈی ریٹس پر حاصل کرنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا پڑتی ہیں۔ ایسے حالات کبھی پہلے دیکھنے میں نہیں آئے۔ کسان، مزدور، تنخواہ دار، چھوٹے تاجر سب پریشان ہیں۔ چند بڑے خاندان ملک کی تقدیر کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔حکمران مافیاز کے ہاتھوں بے بس ہو چکی۔ رمضان المبارک کے لیے حکومت کے عوامی ریلیف کے اعلانات دھوکہ اور فراڈ ہیں۔ زمینی حقائق جوں کے توں ہیں۔ لوگ مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔ حکمرانوں کو اربوں روپے کے پیکیجز کا حساب دینا پڑے گا۔انسانیت کی معراج دین کی راہ پر چلنے میں ہے۔ زکوٰۃ و صدقات کو عام کرنا ہوگا۔ مومن صلہ رحمی اور امن و اخوت کا داعی ہے۔ اسلام لوگوں کی تکالیف اور مصائب کا مداوا ہے۔ 

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -