وہاڑی:رمضان بازار میں گاہکوں سے زیادہ سکیورٹی گارڈز‘ صورتحال سنگین

وہاڑی:رمضان بازار میں گاہکوں سے زیادہ سکیورٹی گارڈز‘ صورتحال سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ)رمضان بازار کامیاب ہونے سے پہلے ہی  ناکام ہو کر رہ گیا ہے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے  شہری حکومتی ریلیف سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
۔ تفصیل کے مطابق شہری  ضلعی انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ رمضان بازار میں دکاندار اور آفیسر کروناایس او پیزکی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں نوید، محمد اشرف، انور، وقار، سہیل،محمد فیصل و دیگر نے بتایا کہ پہلے ہر سال رمضان بازار میں روزمرہ اشیا کے پچاس کے قریب اسٹال لگائے جاتے تھیجبکہ اس سال رمضان بازار میں آٹا چینی کیسرکاری سٹال کے علاوہ اور کوئی  دکان نہ ہے جس وجہ سے شہری رمضان بازار نہیں آرہے اور رمضان بازار میں گاہکوں سے زیادہ سکورٹی گارڈ موجود ہیں جنکا آنے والے گاہکوں کے ساتھ بدتمیزی معمول بن گیا ہے شہریوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین سٹور بند کرکے چلے جاتے ہیں جوگاہک آتے ہیں گارڈ انکے ساتھ بدتمیزی کر کے واپس بھجوا دیتا ہے شہریوں اکرم نذیراحمد وقار شیخ وقار رائینعمان و دیگر نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سنگین